پاکستان کے علاقے خیبرایجنسی اور اورکزئی ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی کے دوران 90 شدت پسند ہلاک اور متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقے خیبرایجنسی اور اورکزئی ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی کے دوران 90 شدت پسند ہلاک اور متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی کے مختلف علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں جس کے دوران 70 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ دوسری جانب گاگرینہ میں لشکر اسلام کا اہم مرکزبھی تباہ کردیا گیا جبکہ تحصیل باڑہ کے علاقے قمرخیل میں شدت پسندوں کے15 مکانات کو مسمارکردیا گیا۔اورکزئی ایجنسی کے علاقہ فیروزخیل، سلطان زئی اور ماموں زئی میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پربمباری کی گئی جس کے نتیجے میں میں 20 شدت پسندہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اس کارروائی میں شدت پسندوں کے11 ٹھکانے اور 6 گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں ہیں۔ یاد رہے کہ خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے ملک دین خیل، سپاہ، شلوبر، آکاخیل اور آس پاس کے علاقوں میں گزشتہ کئی دنوں سے مقامی شدت پسند تنظیم لشکرِ اسلام کے خلاف کارروائی جاری ہے۔
News ID 942795
آپ کا تبصرہ